سابق فیڈرل سیکرٹری ندیم ارشاد کیانی کا بچوں کیلئے جدید کڈز روم کا تحفہ

سوہاوہ: تعلیم دوست روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سابق فیڈرل سیکرٹری ندیم ارشاد کیانی نے ڈومیلی کے بچوں کیلئے ایک جدید اور خوبصورت “کڈز روم” کا تحفہ دیا، جس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر اور سابق فیڈرل سیکرٹری ندیم ارشاد کیانی نے فیتہ کاٹ کر کڈز روم کا افتتاح کیا۔

تقریب میں تعلیم اور انتظامی شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں محمد شہزاد (ڈی ای او ایجوکیشن)، محمد صفدر (ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن)، ڈاکٹر فہد جاوید، ہیڈ ماسٹر ذیشان منیر کیانی اور پٹواری حلقہ وجاہت کیانی شامل تھے۔

شرکاء نے اس اقدام کو بچوں کی تعلیمی اور ذہنی نشوونما کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے ندیم ارشاد کیانی کی خدمات کو سراہا۔

تقریب کے اختتام پر ہیڈ ماسٹر ذیشان منیر کیانی نے تمام معزز مہمانوں، خصوصاً سابق فیڈرل سیکرٹری ندیم ارشاد کیانی اور اسسٹنٹ کمشنر غزالہ اصغر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بچوں کی تعلیمی و تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اس بہترین اقدام کی حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button