اساتذہ کی سنیارٹی لسٹ کی تیاری میں شفافیت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، محمد رفیع راجپوت

جہلم میں اساتذہ کی محکمانہ ترقی کے معاملات کو شفاف اور میرٹ پر مبنی بنانے کے لیے محکمہ تعلیم کے افسران سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔

یہ بات محمد رفیع راجپوت نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ محمد رفیع راجپوت نے بتایا کہ اساتذہ کی سنیارٹی لسٹ کی تیاری میں شفافیت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ کسی قسم کا کوئی ناحق معاملہ نہ ہو۔

انہوں نے اساتذہ سے اپیل کی کہ اگر سنیارٹی لسٹ کے حوالے سے کوئی شکایت یا اعتراض ہو تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کریں تاکہ اس کی بروقت نشاندہی اور اصلاح کی جا سکے۔

انہوں نے کہا، "ہم ہر شکایت کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور متعلقہ حکام تک تمام نکات پہنچا رہے ہیں تاکہ ان کا جائزہ لے کر مناسب کارروائی کی جا سکے۔”

محمد رفیع راجپوت نے مزید بتایا کہ پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے تمام ضلعی اور تحصیل نمائندگان سے بھی مکمل رابطہ موجود ہے جو اساتذہ کی آواز کو مؤثر انداز میں متعلقہ ایوانوں تک پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ جلد ہی محکمانہ ترقیوں کی منظوری دی جائے گی اور اساتذہ کو ان کے جائز حقوق ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "اساتذہ کی ترقی صرف انفرادی کامیابی نہیں بلکہ مجموعی تعلیمی نظام کی بہتری کی طرف ایک اہم قدم ہے۔”

اس موقع پر انہوں نے اساتذہ سے تعاون اور مثبت رویہ اپنانے کی بھی اپیل کی تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات موثر انداز میں جاری رہ سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button