جہلم پولیس منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، 2 ملزمان چرس اور شراب سمیت گرفتار

جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 ملزمان چرس اور شراب سمیت گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم طاہر محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 570 گرام چرس برآمدکر لی گئی۔

چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم علی اصغر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاون جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button