قتل کے مقدمہ کا فیصلہ، مجرم کو عمر قید اوربھاری جرمانے کی سزا سنا دی گئی

سوہاوہ میں عدالت نے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ تھانہ ڈومیلی میں سال 2025 میں درج ہونے والے قتل کے مقدمہ نمبر 180/25، بجرم 302/109 ت پ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم ذوالقرنین کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔
پولیس کے مطابق مجرم ذوالقرنین نے سال 2025 میں قتل کی سنگین واردات کا ارتکاب کیا تھا، جس کے بعد جہلم پولیس نے جدید سائنسی اور تکنیکی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔
جہلم پولیس کی تفتیشی ٹیم نے مقدمے کی مکمل اور مؤثر تفتیش کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا۔ پولیس کی جانب سے مقدمے کی مؤثر پیروی کے نتیجے میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم ذوالقرنین کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
جہلم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، جبکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔



