پنڈدادنخان: ارشد ایس آئی شہید کی پانچویں برسی کے موقع پر ڈی ایس پی پنڈدادنخان عامر شاہین گوندل اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے اس کی قبر پر حاضری دی۔
پولیس اہلکاروں نے شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی ، پھول چڑھائے اور شہید کے خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سلامی پیش کرتے ہوئے شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی پنڈدادنخان عامر شاہین گوندل نے کہا کہ شہید کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور ان کی قربانیاں قوم کی حفاظت کے لیے مثال ہیں۔ یہ موقع ایک بار پھر اس عزم کی تجدید تھا کہ وطن کی خاطر جان کی بازی لگانے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
