دینہ میں نوسرباز گروہ نے خاتون کے پرس سے ہزاروں روپے نکال لئے

دینہ میں خواتین کا نوسرباز گروہ سر گرم، بینک سے رقم نکلوا کر بازار شاپنگ کے لیے آنے والی خاتون کے پرس سے ہزاروں روپے کی نقدی نکال لی ، نوسرباز گروہ موقع سے فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں نوسرباز خاتون گروہ سرگرم ہو گیا ، دن دیہاڑے بینک سے رقم نکلوا کر مین بازار میں شاپنگ کرنے والی دینہ کے نواحی علاقہ نکودر کی رہائشی خاتون کو نوسر باز گروہ نے بڑی مہارت کے ساتھ بیگ سے 18ہزار کی نقدی نکال لی۔

خاتون کو پتہ نہ چل سکا جب تھوڑی دیر بعد متاثرہ خاتون نے پرس میں ہاتھ ڈالا تو دیکھا کہ پرس کی زپ کھلی ہوئی تھی اور نقدی غائب تھی ، متاثرہ خاتون نے شور مچا دیا اور انصاف کے لیے پولیس سٹی چوکی دینہ پہنچ گئی ، جہاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوسر باز گروہ خاتون کو تلاش کیا مگر کچھ پتہ نہ چل سکا ۔

Exit mobile version