جہلم میں ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، چھینی گئی رقم برآمد

جہلم پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے رقم اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی 5 ہزار روپے نقد رقم اور پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور انہیں ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button