ایم بی بی ایس مکمل کرنے پر ارسلان حلیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، محمد زاہد خورشید

جہلم: اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم سے سن 2016 میں میٹرک پاس کرنے والے ہونہار طالب علم ارسلان حلیم نے ایم بی بی ایس مکمل کرلیا۔
اس خوشی کے موقع پر اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم کے پرنسپل محمد زاہد خورشید نے اثریہ ایجوکیشن سسٹم کے تمام سابقہ و موجودہ سٹاف کی جانب سے مبارک باد پیش کی اور زندگی میں خدمت خلق کو اپنا مشن بنا کر پریکٹیکل لائف گزارنے کی نصیحت کی۔



