پنڈدادنخان: پولیس کی بڑی کارروائی، خطرناک "اکبر گینگ” گرفتار

پنڈدادنخان: پولیس کی بڑی کارروائی، خطرناک "اکبر گینگ” کے ارکان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے کی رقم و سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر اور ایس ڈی پی او ملک محمد اکرم کی زیر نگرانی تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خطرناک "اکبر گینگ” کے ارکان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران 4 لاکھ 88 ہزار روپے نقدی اور 58 ہزار روپے مالیت کا دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ اس کارروائی میں ASI غلام نبی، ASI جاوید اقبال، ASI عارف علی اور SI عمران نے بھرپور حصہ لیا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔



