جشن بڑاگواہ کی تیاریاں آخری مراحل میں ہے، ہرثقافتی پروگرام منعقد ہوگا۔ پہلوان احسان کیانی قادری

سوہاوہ: جشن بڑاگواہ میلہ کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ میلہ میں ثقافتی، کھیل اور مذہبی پروگرامز شامل ہوں گے جو علاقے کے نوجوانوں اور عوام کے لیے ایک شاندار موقع فراہم کریں گے۔

گزشتہ روز میلہ کے بانی نوجوان پہلوان محمد احسان کیانی قادری، سفیر ثقافت اور اپنا کٹاری چینل کے راجہ عظمت کمال، پہلوان ناصر مسعود کیانی، اور پہلوان راجہ عدیل کیانی نے بڑاگواہ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

پہلوان محمد احسان کیانی قادری نے کہا کہ جشن بڑاگواہ نہ صرف علاقے کی ثقافت کو اجاگر کرے گا بلکہ نوجوان نسل کو جسمانی اور ذہنی صحت کی طرف راغب کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو بے جا سوشل میڈیا کے استعمال سے نکال کر اپنے آبا و اجداد کی روایات اور ثقافت کی طرف مائل کرنا ہے۔

میلہ کا آغاز 7 فروری کو نماز جمعہ المبارک کے بعد 2 بجے ہوگا، جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے شامل ہوں گے:

  • رسہ کشی
  • 100 میٹر دوڑ
  • اکھاڑا بگدر
  • چیلنج سرکل کبڈی میچ

شام 4 بجے سے آل پاکستان گھوڑا ڈانس شروع ہوگا، جو رات تک جاری رہے گا، اور اس کے لیے خصوصی لائٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

8 فروری کو اکھاڑا بیل ہل، جبکہ 9 فروری کو اکھاڑا دے وزن کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

7 فروری کو دن 10 سے 12 بجے محفل میلاد النبی ﷺ بھی منعقد کی جائے گی، جو میلہ کی روحانی اہمیت کو اجاگر کرے گی۔

اس موقع پر سفیر ثقافت راجہ عظمت کمال نے کہا کہ جشن بڑاگواہ نوجوانوں کو اپنی ثقافت کو سمجھنے اور سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔ گراؤنڈ کی تیاری زور و شور سے جاری ہے اور یہ میلہ علاقے کی پہچان بننے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کے لیے ایک مثبت سرگرمی کا ذریعہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button