عید الفطر کے قریب آتے ہی میں جیولری، چوڑیاں اور مہندی فروخت کرنے کیلئے درجنوں سٹال سج گئے

جہلم: عید الفطر کے قریب آتے ہی شہر کے چھوٹے ، بڑے بازاروں میں جیولری، چوڑیاں اور مہندی فروخت کرنے کیلئے درجنوں سٹال سج گئے۔ خواتین ،لڑکیاں بڑی خوشی سے کپڑوں سے میچنگ کرنے والی رنگ برنگی چوڑیاں خریدنے کیلئے بازاروں کا رخ اختیار کررہی ہیں۔

اس حوالے سے خواتین کا کہنا ہے کہ عام دنوں میں چوڑیاں 50 روپے درجن فروخت ہوتی تھیں جبکہ عید کے موقع پر چوڑیوں کی قیمت میں دو گنا اضافہ کر دیا گیا ہے اس وقت بازاروں میں سادی چوڑیاں 100/200 روپے درجن سے لے کر 250 اور 300 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہو رہی ہیں۔

اگر فینسی چوڑیوں کا سیٹ خریدا جائے تو اس کی قیمت مزید زیادہ ہوتی ہے، ہار سیٹ بازاروں میں 500 روپے سے لے کر 1000 اور 1200 روپے تک فروخت کئے جارہے ہیں یہی سیٹ عید سے قبل 200 سے 400 روپے تک مل جاتا تھا، اگر کوئی گاہک اپنی پسند اور کپڑوں کی میچنگ کے ساتھ کی چوڑیوں کا سیٹ خریدتا ہے تو اس کو زیادہ قیمت بتائی جاتی ہے اور یہ قیمت 1000 روپے سے بھی بڑھا کر فروخت کی جاتی ہیں۔

عیدالفطر پر خواتین بڑے شوق سے کپڑوں کے ساتھ میچنگ والی جیولری بھی خریدتی دکھائی دیتی ہیں، بالیاں، بندے، کانٹے ،نتھلی، ٹاپس، برسلٹ، ٹکے، کڑے، انگوٹھیاں اور دیگر اشیاء کی خریداری میں خواتین کی خصوصی دلچسپی دکھائی دیتی ہے ، بازاروں میں جو آرٹیفیشل جیولری فروخت ہو رہی ہے وہ زیادہ تر چائنہ سے تیار شدہ ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button