زندگی پروردگار کی طرف سے انسان کو انمول عطیہ ہے، سیفٹی ڈائریکٹر آئیسکو سید کاشف شاہ

کھیوڑہ: زندگی پروردگار کی طرف سے انسان کو انمول عطیہ ہے، قرآنی تعلیمات میں جس کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ان خیالات اظہار سیفٹی ڈائریکٹر آئیسکو سید کاشف شاہ نے آئیسکو سب ڈویژن پنڈدادنخان کا خصوصی دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ایکسیئن راجہ مظہر جتوئی کے آفس میں جو ان دنوں چھٹی پر ہیں سب ڈویژن کے تمام ایس ڈی اوز جن میں رشید جمالی پنڈدادنخان، زاہد عمران دھریالہ جالپ، فتح محمد للِہ سمیت لائن سپرنٹنڈنٹ صاحبان سے کام کے دوران سیفٹی کے تمام امور کو ملحوظ رکھنے اور ان پر سختی سے عملدرآمد کرانےبارے میٹنگ کی۔
سیفٹی ڈائریکٹر سید کاشف نے کہا کہ واپڈا کے تمام ملازمین آئیسکو کے فیملی ممبر ہیں جن کی زندگی کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ سیفٹی آلات کا استعمال ایچ ٹی لائن پر کام سے قبل گرڈ سے پرمٹ کے حصول کے بعد سائٹ پر پولز کے ارتھ سسٹم کو یقینی بنانا۔
انہوں نے کہا کہ موسم برسات میں ڈبل شیٹ، ربڑ کے داستانے، ہیلمٹ، سیفٹی بوٹس اور انسولیٹڈ پلاس کا استعمال کیا جائے جبکہ لائن مین سٹاف اور شکایات سیل کے اہلکاروں کو روزانہ کی بنیاد پر الصبح اسمبلی میں سیفٹی کی اہمیت پر لیکچر دیا جائے۔



