پنڈدادنخان میں منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔

تفصیل کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم غلام سرفراز کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 240 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Exit mobile version