دینہ: جی ٹی روڈ پر مسافروں سے بھری تیز رفتار فلائنگ کوچ کا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑی اور درخت سے جاٹکرائی، حادثہ میں 5افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز صبح سویرے راولپنڈی سے لاہور کی طرف جانے والی مسافروں سے بھری کوچ دینہ جی ٹی روڈ قائد اعظم ٹاؤن کے مقام پر پہنچی تو اچانک ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑی اور درخت سے جا ٹکرائی۔
فلائنگ کوچ میں سوار افتخار ولد ذوالفقار عمر 51سال سکنہ لاہور ، رضوان ولد سخی محمد عمر 37سال سکنہ لاہور ، پارو ولد غلام عمر 35سال ، منی ولد خان محمود عمر 50سال اور دیگر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122نے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کیا۔
