دینہ: صوبائی محتسب اعلی پنجاب لاہور کے ایڈوائزر اشفاق احمد رانا کے ریجنل آفس جہلم تحصیل کمپلیکس دینہ میں کھلی کچہری لگائی۔
کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ گلشن نورین، آئی ایم او بلدیہ سہیل اشرف اور دیگر سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔
شہریوں نے دینہ کے مسائل سے ایڈوائزر کو آگاہ کیا جس میں میونسپل کمیٹی دینہ کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیے جس میں ناجائز تجاوزات سر فہرست ،صفائی کا معاملہ، پارکنگ میں گاڑیوں اور رکشہ کے اڈے بنا دیے گئے ، گلی ،نالیوں میں گندے پانی کے تالاب بھی زیر بحث آئے۔ اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے شہریوں کے سوالوں کا جواب اور مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
صحافیوں اور شہریوں نے ناجائز تجاوزات اور دیگر مسائل پر کھل کر بات کی جس میں شہریوں کے لیے بنائے گئے پارکوں میں ناجائز تجازات کھڑی کر دی گئی۔ مین بازار میں دوکانوں کے سامنے تجاوزات لگا کر دوکاندار کرایہ وصول کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی اور مین چوک دینہ جو پہلے یہاں روزگار کر رہے تھے ان کو اٹھا کر اپنی مرضی کے نئے لوگوں کو بٹھا دیا گیا اور ان سے بطور ایڈوانس ہزاروں روپے وصول کیے گئے جس کی کسی قسم کی کوئی رسید نہ دی گئی جو کہ بہت بڑی زیادتی ہے کرایہ کی آڑ میں بھتہ وصول کیا جاتا ہے اور اس کی بھی کوئی رسید نہ دی جاتی ہے اور نہ ہی کسی قسم کا ریکارڈ موجود ہے۔
آخر میں صوبائی محتسب ریجنل جہلم کے انچارج محمد زاہد درخواست دینے کا طریقہ کار بتایا اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ درخواست کا فیصلہ 30دن کے اندر کر دیا جاتا ہے صوبائی محتسب اعلی پنجاب لاہور کے ایڈوائزر اشفاق احمد رانا نے بھی عوام کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی صوبائی پنجاب کا سرکاری محکمہ کام نہیں کرتا یا جائز کام نہیں کرتے ان کے خلاف میرے دفتر میں تحریری درخواست دیں، اس کا نوٹس لیا جائے گا۔ کسی کی حق تلفی نہیں ہو گی اور آپ کا قانونی مسئلہ حل ہو گا۔
محمد زاہد نے مزید کہا کہ میرے دور میں 150درخواستیں ایک ماہ میں آئیں جن کا تیس دن میں سو درخواستوں کا فیصلہ کر دیا ۔
