اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا مین بازار اور رورل ہیلتھ سینٹر کا دورہ، بیوٹیفکیشن اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے ہمراہ مین بازار دینہ کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری بیوٹیفکیشن اسکیم کے تحت ہونے والے کام کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران صفائی ستھرائی اور ترقیاتی کاموں کی رفتار کا معائنہ کیا گیا، جبکہ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول میسر آ سکے۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور فارمیسی میں ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے زیرِ علاج مریضوں سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے دکانداروں کو ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کا پابند بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی کے خلاف سخت آپریشن جاری ہے، جس کے دوران متعدد دکانیں سیل کی جا چکی ہیں اور کئی دکانداروں کو جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہر کی صفائی اور خوبصورتی کے حوالے سے کام تسلسل سے جاری ہے اور مین بازار دینہ کو ماڈرن بازار بنانے کا منصوبہ تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کو بہتر سفری، تجارتی اور ماحولیاتی سہولیات میسر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button