جہلم پولیس نے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندیوں کا انعقاد کیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ضلع کے 9 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 238 افراد، 84 گھروں اور 8 بس اسٹینڈز و ہوٹلوں کو چیک کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دورانِ آپریشن تھانہ سوہاوہ کے علاقہ سے 3 اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ کارروائیاں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے کی گئیں۔
جہلم پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا غیر قانونی سرگرمی کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بروقت اطلاع کسی بڑے جرم کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، لہٰذا شہری قریبی تھانے یا ہیلپ لائن 15 پر فوری اطلاع دیں۔
