لنگر پور کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 3 افراد زخمی

جہلم کے نواحی علاقے میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق جہلم کے نواحی علاقے لنگر پور گاؤں کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور حادثے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے بعد تینوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

Exit mobile version