ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے ، چوہدری راشد گھرمالہ

جہلم: چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے اور اس جیت کا کریڈٹ میاں محمد نواز شریف کے وژن کو جاتا ہے۔
جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل جہلم کے صدر چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی عوام کی ترقی کے لیے شبانہ روز محنت نے عوام کے اعتماد کو مستحکم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیتنے والے امیدوار اپنے حلقے کی امنگوں کی ترجمانی اور عوامی خدمت میں دن رات محنت کریں گے۔
چوہدری راشد گھرمالہ نے مزید کہا کہ عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عوامی خدمت کے جذبے پر ایک بار پھر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے پارٹی کارکنان کی محنت اور قائد میاں محمد نواز شریف و وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت کو کامیابی کی بنیاد قرار دیا اور جیتنے والے تمام مسلم لیگی امیدواروں کو مبارکباد پیش کی۔



