جہلم میں 2 ہزار روپے کا لالچ دے کر 10 سالہ بچے سے جنسی زیادتی کی کوشش، تین ملزمان گرفتار

جہلم میں ٹرک ڈرائیور کے دس سالہ بیٹے سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کے واقعے پر پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ چوٹالہ کے علاقے ملک پور میں ٹرک ڈرائیور کے 10 سالہ بیٹے سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے افسوسناک واقعے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نوازش علی، محمد ارسلان اور شفیق افضل نے اس کے 10 سالہ کمسن بیٹے کو دو ہزار روپے کا لالچ دے کر زبردستی اقبال نامی شخص کے بوسیدہ مکان میں لے گئے۔
مدعی کے بیان کے مطابق تینوں ملزمان نے باری باری بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی کوشش کی اور نازیبا حرکات کرتے رہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چوٹالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے فوری کارروائی کی اور تینوں نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے واضح کیا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ایسے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر



