دینہ میں اکھاڑہ بیل ڈھینگری کا انعقاد، بلبلے کشمیر نے میدان مار لیا

دینہ میں پنجاب کا ثقافتی اکھاڑہ بیل ڈھینگری کا انعقاد کیا گیا، چوہدری رخسار بجاڑ کی بیل جوڑی بلبلے کشمیر نے میدان مار لیا۔ چوہدری قیصر عرف بوٹا، چوہدری عامرآف موہال، چوہدری مظہر اور چوہدری صحبت مہمان خصوصی تھے۔

پنجاب کا ثقافتی کھیل اکھاڑہ بیل ڈھینگری جس میں پنجاب بھر سے نامی گرامی کسان اپنے بیلوں کی جوڑیاں لے کر میلہ الحاج سید امیر علی شاہ بیاد سید فدا حسین شاہ بخاری پر پہنچتے ہیں جہاں اپنے اپنے نمبر پر بیلوں کی جوڑی نے آٹھ چکر لگانے ہوتے ہیں۔

یہ میلہ سید ندا شاہ بخاری نے اپنے والد اور دادا کی یاد منعقد کروایا۔ میلے میں جھولے، کسانوں اور بچوں کے لیے مختلف سٹال لگائے گئے تھے۔ بیل ڈھینگری اکھاڑہ ہی کسانوں کی اصل توجہ کا مرکز ہوتا ہے جہاں پورا سال بیلوں کو کسان تیار کر کے میدان میں اتارتے ہیں۔ بیل اکھاڑے میں جس جوڑی کا ٹائم سب سے کم ہوتا ہے اس کو اول انعام دیا جاتا ہے۔

آج بھی حسب روایت اکھاڑہ ٹھیک نو بجے شروع ہوا، مختلف نامی گرامی بیلوں نے حصہ لیا۔ چوہدری رخسار بجاڑ کی بیل جوڑی جس کا نام بلبلے کشمیر ہے نے نئے میدان مار لیا۔ فاتح بیل جوڑی نے 4 منٹ 32 سیکنڈ میں اپنے آٹھ چکر مکمل کیے جس پر اکھاڑہ انتظامیہ کی طرف سے اول انعام ٹرافی، موٹر سائیکل، جھنڈا اور مالک بیل چوہدری رخسار کو پگڑی سے نوازا گیا۔

اکھاڑہ میں پنجاب کے ثقافتی کھیل کو دیکھنے کے لیے پنجاب بھر سے لوگ آئے۔ تحصیل دینہ سے تعلق رکھنے والی نامی گرامی کسان شخصیات نے شرکت کی جن میں چوہدری قیصر عرف بوٹا، چوہدری عامر آف موہال، چوہدری مظہر اور چوہدری صحبت شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button