جہلم میں بیٹے کی شادی سے انکار پر بھائی کی اپنے سگے بھائی کے بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکیاں

جہلم میں بیٹے کی شادی سے انکار پر بھائی نے اپنے سگے بھائی کے بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے دیں، فیملی ذہنی دباؤ کا شکار، پولیس کو درخواست دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں مختار حسین ولد محمد بخش سکنہ بلال ٹاؤن نے ایس ایچ او تھانہ صدر کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ میرا حقیقی بیٹا زین العابدین جو کہ حصولِ تعلیم کے لئے برطانیہ میں مقیم ہے، سائل کا حقیقی بھائی غلام مصطفی ولد محمد بخش سکنہ بھوانہ تحصیل و ضلع چنیوٹ سائل کو از خود اور بذریعہ برادری دباؤ ڈال رہا تھاکہ سائل اپنے حقیقی بیٹے زین العابدین کے لئے اس کی بیٹی کا رشتہ کرے۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ میرا بیٹا اس رشتے سے انکاری ہے، سائل نے اپنے بھائی سے اس رشتے کے حوالے سے انکار کردیاتو گزشتہ روز غلام مصطفی میرے گھر آیا اور گالی گلوچ دینے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں اور کہا کہ جب زین العابدین جب پاکستان آئے گا تو اسے قتل کروادیں گے جس کیوجہ سے سائل کی ساری فیملی ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔

متاثرہ شخص نے مزید بتایا کہ سائل کے بیٹے زین العابدین کو جان کا شدید خطرہ ہے ، سائل کو اور سائل کی فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ ہم اپنے معاملات جاری رکھ سکیں ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button