پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کامران عباس کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
