جہلم پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر کو گرفتار کر لیا

جہلم پولیس کی اہم کارروائی کے دوران شراب سپلائر ملزم طاہر محمود کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے فوری طور پر ملزم کے خلاف تھانہ چوٹالہ میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ علاقہ کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔



