پنڈدادنخان میں ڈیزل چوری کرنے والا ملزم گرفتار، چوری شدہ ڈیزل برآمد

پنڈدادنخان پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ مال مسروقہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جس کے قبضہ سے 40 لیٹر ڈیزل برآمد کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ پنڈدادنخان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اسے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔



