پنڈدادنخان بار اور وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین اقدامات کریں گے، راجہ ضمیر احمد

پنڈدادنخان بار ایسوی ایشن کے انتخابات مکمل، راجہ ضمیر احمد ایڈووکیٹ صدر منتخب ہوگئے۔

اس موقع پر راجہ ضمیر احمد نے کہا کہ میں تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے صدر منتخب کیا۔ میری بھرپور کوشش ہوگی کہ دوستوں کا اعتماد قائم رکھتے ہوئے پنڈدادنخان بار اور وکلا برادری کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر اقدامات کرسکوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض انجام دوں گا۔ میں تمام وکلاء کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے پنڈدادنخان بار میں پر امن طریقے سے انتخابات کا عمل مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button