پنڈدادنخان کے شہریوں کے احساس تحفظ کی ذمہ داری ہمارا فرض اولین ہے، راجہ عثمان تصدق

پنڈدادنخان/ کھیوڑہ: ایس ایچ او راجہ عثمان تصدق نے کہا کہ پولیس کی روایتی پالیسیوں سے ہٹ کر تکنیکی اصولوں پر کام کرنے کا عادی ہوں، عوام الناس کے احساس تحفظ کی ذمہ داری ہمارا فرض اولین ہے۔

راجہ عثمان تصدق ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا کوئی مذہب و مسلک نہیں ہوتا، سلطان الانبیاءؐ کے ظہور پرنور کے دن 12 الاول کے مرکزی جلوس کی حفاظت کیلئے پنڈدادنخان پولیس کے جانباز اپنے فرائض منصبی بخوبی انجام دیں گے جبکہ میں خود ڈی ایس پی عامر شاہین گوندل کے ہمراہ پنڈدادنخان اور کھیوڑہ سٹی کے میلاد کے جلوسوں میں شرکت کروں گا۔

راجہ عثمان تصدق نے کہا کہ میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں شامل ہرمصطفویؐ پروانے کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھے اور کسی بھی مشکوک فرد کی اطلاع جلوس کے ہمراہ سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو دیں۔

انہوں نے کہا کہ رات کو لنک روڈز بالخصوص کھیوڑہ سے پہاڑی علاقے اور ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری روڈ پر پولیس گشت کو مزید بہتر کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

دریں اثناء راجہ عثمان تصدق نے بتایا کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے بارے آئی جی پنجاب نےخصوصی ٹاسک دے رکھا ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں پھیلے ناسور نوجوان نسل کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں۔ انشاءاللہ دوران تعیناتی اس مکروہ دھندے میں شامل ایک ایک مجرم کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج کے دم لوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کے حصول کیلئے کسی بھی شخص کوسفارش کی ضرورت نہیں، بلا جھجک میرے دفتر آکر اپنا معاملہ بتا سکتا ہے جبکہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرنیوالے کی حوصلہ افذائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button