پنڈدادنخان میں مویشی چوری کرنے والی خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ للِہ پولیس نے مویشی چوری کے مقدمہ میں ملوث خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے تھانہ للِہ کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ظفر، حیدر اور ماریہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے چوری شدہ بکریاں مالیتی 1 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد جبکہ واردات میں استعمال کی جانے والی گاڑی قبضہ پولیس میں لی گئی۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button