پی ایم ڈی سی کان نمک کھیوڑہ حکومت پر بوجھ نہیں بلکہ اربوں روپے ٹیکس ادا کرتا ہے، مرزا عمران

پنڈدادنخان: پی ایم ڈی سی کان نمک کھیوڑہ پاکستان کا واحد ادارہ ہے جو حکومت پر بوجھ نہیں بلکہ اربوں روپے ٹیکس ادا کرتا ہے۔ وفاقی کابینہ نے پی ایم ڈی سی کے نجکاری فیصلے سے مزدروں اور مائنرز میں بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے، حکومت اپنے فیصلے مزدروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے واضح کرے۔
ان خیالات کا اظہار جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں پی ایم ڈی سالٹ مائن کھیوڑہ کی ورکر یونین کے صدر مرزا عمران، جنرل سیکرٹری راجہ انور اور مائنر یونین کے جنرل سیکرٹری فاروق بھٹہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی پاکستان کا واحد ادارہ ہے جو حکومت پر بوجھ نہیں بلکہ سالانہ اربوں روپے ٹیکس ادا کرتا ہے اور اس سے پاکستان کے ہر شہر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں خاندان وابستہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی ادارہ سے منسلک افراد کے بچوں کی تعلیم صحت اور فلاح و بہبود کے اخراجات بھی اٹھاتا ہے۔ چند روز قبل وفاقی کابینہ نے پی ایم ڈی سی کی نجکاری کے حوالہ سے فیصلے کئے گئے جن سے متعلق پی ایم ڈی سی سے وابستہ مزدر، رہنماؤں اور کان کنوں کو لا علم رکھا گیا۔ خدشہ ہے کہ ان فیصلوں سے مزدور طبقہ متاثر ہوگا جس کے بعد سے مزدروں میں تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے اور پی ایم ڈی کے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ کوئی بھی مزدور دشمن فیصلہ نہ کیا جائے کیوں کہ پی ایم ڈی سی کان نمک کھیوڑہ سے وابستہ افراد اور کان کن نسل در نسل خدمات سرانجام دے رہے ہیں اس کے برعکس ملکی اور غیر ملکی جوائنٹ ویجزکرکے کھربوں روپے کی انویسمنٹ بھی متاثر ہوسکتی ہے جوکہ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ بنے گا ہم آل پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن، کول مائنرز اور کھیوڑہ ورکر اینڈ مائنر یونین کی طرف سے حکومت سے اپیل کرتے ہیں کے ایسے اقدامات نہ کئے جائیں جس سے مزدور متاثر ہوں۔ چیف جسٹس آف پاکستان اس معاملہ کا از خود نوٹس لیں تاکہ پرامن طریقہ سے معاملات حل ہوسکیں۔



