فخرے جہلم ڈاکٹر ریاض شہباز جنجوعہ اسلام آباد ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین منتخب

جہلم: فخرے جہلم ڈاکٹر ریاض شہباز جنجوعہ اسلام آباد ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین منتخب ، بورڈ کے ساتوں ارکان نے اتفاق رائے سے ڈاکٹر ریاض شہباز جنجوعہ کو چیئرمین کومنتخب کرلیا۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کا7 رکنی بورڈ تشکیل دیا تھا، اتھارٹی وفاقی دارالحکومت کی تمام ہیلتھ فیسیلیٹیز کو ریگولیٹ کرنے کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ریاض شہباز جنجوعہ نے کہاکہ ہم کوشش کریں گے کہ صحت کے شعبے میں میرٹ کو فروغ دیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ نومنتخب چیئرمین اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی ڈاکٹر ریاض شہباز جنجوعہ کاتعلق جہلم شہر سے ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے صدر حافظ اعجاز محمود جنجوعہ کے بھائی ہیں۔

↑
Exit mobile version