جہلم میں غیر قانونی چنگ چی رکشہ اڈوں سے ٹریفک جام، شہری شدید مشکلات کا شکار

جہلم شہر اور گردونواح میں مبینہ طور پر چنگ چی رکشوں کے جگہ جگہ اڈے قائم ہونے سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام معمول بن چکا ہے جس کے باعث راہگیروں اور بالخصوص عید کی خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر کے معروف مقامات شاندار چوک کے چاروں اطراف، سول لائن روڈ، روہتاس روڈ چوک، اہلحدیث چوک، چاندنی چوک، نیا بازار، محمدی چوک، سول اسپتال چوک، جادہ چوک، فریشکو بیکری چوک، قبرستان چوک، ڈنگی پلی اور بلال ٹاؤن میں رکشہ ڈرائیوروں نے مبینہ طور پر غیر قانونی اڈے قائم کر رکھے ہیں۔ ان اڈوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہتی ہے اور اکثر اوقات گاڑیاں طویل وقت تک جام میں پھنسی رہتی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کی خریداری کے دنوں میں بازاروں میں پہلے ہی رش بڑھ جاتا ہے جبکہ چنگ چی رکشوں، موٹر سائیکلوں اور چھوٹی گاڑیوں کی بے ہنگم پارکنگ نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ ٹریفک وارڈنز زیادہ تر چالان کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں لیکن ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے میں خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آتے۔

شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم، ڈی ایس پی ٹریفک، ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی رکشہ اڈوں اور تجاوزات کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button