جہلم کے نواحی علاقہ چک دولت کے قریب موٹر سائیکل اور شہ زور میں تصادم سے دو نوجوان زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے چک دولت کے قریب موٹر سائیکل اور شہ زور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 16 سالہ اسفند ولد سجاد اور 17 سالہ یاسین ولد شاہد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو 1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) جہلم منتقل کر دیا۔
