کھیوڑہ میں گھریلو جھگڑے نے دو معصوم زندگیاں چھین لیں، 9 ماہ کا بیٹا اور 8 سالہ بیٹی قتل

پنڈدادنخان/ جہلم: کھیوڑہ میں میاں بیوی کے جھگڑے نے دو معصوم زندیاں چھین لیں، 9 ماہ کے بیٹے اور 8 سالہ بیٹی کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے کھیوڑہ میں پیش آیا، جہاں میاں بیوی کے گھریلو جھگڑے کے دوران دو معصوم بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

@jhelumupdates جہلم: کھیوڑہ میں میاں بیوی کے جھگڑے نے دو معصوم زندگیاں نگل لیں #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates

پولیس کے مطابق 9 ماہ کے بیٹے گیربل اور 8 سالہ بیٹی انجل کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بچوں کے والد قیصر پر الزام ہے کہ اس نے اپنے ہی بچوں کو گلا دبا کر قتل کیا، تاہم والد کا مؤقف ہے کہ بچوں کو ان بیوی نے قتل کیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ بچوں کی لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے شروع کر دی ہیں اور موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button