سوہاوہ: دبئی سے چھٹی پر آیا 3 بچوں کا باپ ڈومیلی میں لکڑی کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گر کر جاں بحق

سوہاوہ: دبئی سے چھٹی پر آیا ہوا 3بچوں کا باپ جنگل میں لکڑی کاٹتے ہوئے پاؤں سلپ ہونے سے گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تھانہ ڈومیلی کی حدود دہرہ حیال میں دبئی سے چھٹی پر آیا ہوا تین بچوں کا باپ کاظم حسین ولد محمد اصغر جنگل میں لکڑی کاٹتے ہوئے پاؤں پھسل جانے کے باعث گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

کاظم حسین گزشتہ 22 سال سے دبئی میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھا اور 15 روز قبل ہی چھٹی پر وطن واپس آیا تھا۔ گزشتہ روز وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ لکڑی کاٹنے کے لیے جنگل گیا، جہاں لکڑی کھینچتے ہوئے اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گہری کھائی میں جا گرا۔

دوستوں نے گرنے کی آواز سنی تو وہ فوراً موقع پر پہنچے اور زخمی حالت میں اسے ریسکیو کرتے ہوئے ڈومیلی ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے ہی میں دم توڑ گیا۔

جاں بحق ہونے والا کاظم حسین تین بچوں کا باپ تھا۔ میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور اہل خانہ، عزیز و اقارب اور علاقے کے لوگ غم سے نڈھال ہو گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button