دینہ میں کنویں میں بے ہوش ہونے والے 50 سالہ شخص کی جان بچا لی گئی

دینہ میں ریسکیو اہلکاروں نے مصنوعی سانس دیتے ہوئے 50 سالہ شخص کی جان بچا لی۔
ریسکیو ذائع کے مطابق دینہ کے ملحقہ علاقے موٹا شرقی نزد کالووال میں 50 سالہ ظفر اقبال کنویں میں پانی کی موٹر ٹھیک کرنے کیلئے اترا تو دم گھٹنے سے کنویں میں ہی بےہوش ہو گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو بےہوشی کی حالت میں کنویں سے نکال لیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو فوراً ایمبولینس میں شفٹ کیا گیا، ایمبولنس میں موجود ریسکیو سٹاف نے مریض کو مصنوعی سانس (سی پی آر) دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔



