جہلم پولیس کی بڑی کامیابی، چیک ڈس آنر کے مقدمے میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم: تھانہ سٹی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جدید سائنسی طریقہ کار اور انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے مجرم نعمان عابد کو گرفتار کیا۔
ملزم نعمان عابد سال 2024 سے تھانہ سٹی پولیس کو چیک ڈس آنر کے مقدمے میں مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے مسلسل روپوش تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس کی نقل و حرکت کو ٹریس کر کے اسے دھر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق قانون سے کوئی مفرور نہیں بچ سکتا، اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ ایسے عناصر کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔



