پنڈدادنخان میں خاتون کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار، مغویہ بازیاب

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف کے علاقے میں خاتون کے اغواء کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا، جبکہ مغویہ کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ جلالپور شریف میں درج اغواء کے مقدمے میں ملزم کی تلاش جاری تھی۔ ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور پولیس ٹیم نے مغویہ کی بازیابی کے لیے پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی طریقہ کار اور مسلسل محنت کو بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاعات اور تکنیکی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیاب کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں اغواء کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور مغویہ کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے اور مقدمے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ جہلم پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

↑
Exit mobile version