پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت نے میونسپل کمیٹی کے عملے کے ہمراہ مین بازار کا دورہ کر کے بیوٹیفکیشن سکیم کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل ہو سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران تاجروں کے کاروبار میں کم سے کم خلل ڈالا جائے اور عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر رکھا جائے تاکہ شہریوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
