مرزا طالب حسین کی گرداور کے عہدے پر ترقی، احباب کی مبارکباد

دینہ: حلقہ چک اکا کے سابق پٹواری مرزا طالب بیگ نے محکمانہ امتحان نمایاں کامیابی سے پاس کر کے گرداور کے عہدے پر ترقی حاصل کر لی ہے، جس پر اہلِ علاقہ، ساتھی افسران اور معززین نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے رہائشی مرزا طالب حسین بیگ نے اپنی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر یہ کامیابی حاصل کی اور محکمانہ امتحان میں نمایاں کارکردگی کے بعد باضابطہ طور پر گرداور کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مرزا طالب بیگ بطور پٹواری بھی دیانتداری، خوش اخلاقی اور قانون کے مطابق فرائض انجام دیتے رہے۔ وہ سائلین کے مسائل کے حل میں ہمیشہ پیش پیش رہے اور اپنی خدمت کے جذبے سے عوام کا اعتماد حاصل کیا۔
سیاسی و سماجی شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ نئی ذمہ داریوں میں بھی اسی ایمانداری اور جذبے کے ساتھ خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔
اہلِ علاقہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے اور وہ علاقے کا نام روشن کرتے رہیں۔ واضح رہے کہ مرزا طالب بیگ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا عبدالغفار خان کے صاحبزادے ہیں۔



