جہلم میں آٹے اور میدے کی قیمت میں اضافہ، تندور مالکان نے روٹی و نان کی قیمتیں بڑھا دیں

جہلم میں حالیہ دنوں میں آٹے اور میدے کی قیمت میں خود ساختہ اضافے کے بعد تندور مالکان نے روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ فلور ملز مالکان کی جانب سے آٹے اور میدے کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافے کے بعد تندور مالکان نے روٹی کے وزن میں 10 گرام کا اضافہ کر کے 110 گرام کی روٹی 20 روپے میں فروخت کر دی ہے، جبکہ 100 گرام کے نان کی قیمت 25 روپے مقرر کی گئی ہے۔

شہریوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں اور خود ساختہ مہنگائی کو ختم کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سید محمد میثم عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگے داموں نان اور روٹی فروخت کرنے والے تندور مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور فوجداری مقدمات درج کر کے خود ساختہ مہنگائی کا خاتمہ ممکن بنایا جائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ کی اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کرنا اور مہنگائی کے خلاف مؤثر اقدامات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اور اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کی فوری توجہ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button