کھیوڑہ پولیس کی اہم کارروائی، چور موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان سمیت گرفتار

کھیوڑہ پولیس کی اہم کارروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل اور دیگر چوری شدہ سامان برآمد کر لیا گیا۔
ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف اورانچارج پولیس چوکی کھیوڑہ نےکارروائی کرتے ہوئے ملزم اعجاز کو گرفتار کرلیا، ملزم سے ایک عدد سرقہ شدہ موٹرسائیکل اور دیگرمسروقہ سامان برآمد کر لئے گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ جالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ٹیم کو شاباش دی۔



