جہلم پولیس کے اے ایس آئی بشیر حسین انتقال کر گئے

دینہ: گردوں کے عارضہ میں مبتلا جہلم پولیس کے اے ایس آئی بشیر حسین انتقال کر گئے۔

بشیر حسین ASI پولیس لائینز جہلم میں تعینات تھے، انہوں نے محکمہ پولیس میں 26 سال اور 7 ماہ تک خدمات سرانجام دیں۔

مرحوم کی نماز جنازہ دینہ کے علاقہ بوہڑیاں کرانڈا میں ادا کر دی گئی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ بشیر حسین ASI ایک فرض شناس آفیسر تھے انکی محکمہ کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Exit mobile version