سوہاوہ میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، خطرناک ملزم ہلاک، ساتھی فرار

سوہاوہ کے جنگلاتی علاقے میں سی سی ڈی ٹیم سے مبینہ مقابلے ایک مطلوب ملزم مارا گیا۔

ترجمان کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے موضع موہڑہ اکڑا کے قریب واقع جنگلاتی علاقے میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) اور دو مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک مطلوب ملزم ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ٹیم معمول کی کارروائی کے دوران موہڑہ اکڑا کے قریب موجود تھی کہ دو موٹر سائیکل سوار افراد کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق رکنے کے بجائے دونوں افراد نے مبینہ طور پر سی سی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مشتبہ ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت رضوان مائیکل ولد وکی جان، سکنہ حسن ابدال، ضلع اٹک کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ ڈکیتی، اقدامِ قتل، منشیات فروشی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا اور اس کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود تھا۔

سی سی ڈی ذرائع کے مطابق واقعہ تحصیل سوہاوہ کے میانہ روڈ سے ملحقہ جنگلاتی علاقے میں پیش آیا، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button