پنجاب کو پولیو فری بنانا حکومت کا عزم ہے، عظمیٰ کاردار

جہلم: عظمیٰ کاردار نے کہا کہ پوری دنیا میں اس وقت پولیو ختم ہوگیا لیکن افسوس کے ساتھ پاکستان اور افغانستان بچے ہیں جو ہمارے لئے تشویش کی بات ہے۔ پولیو مہم ہماری تسلسل کے ساتھ چل رہے ہیں، پنجاب کو پولیو فری بنانا حکومت کا عزم ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی فوکل پرسن برائے پولیو عظمیٰ کاردار نے آج جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ زیرو لیول پر لا کر ہمیں سوفیصد رزلٹ چاہیے۔ پنجاب تین سال پہلے پولیو فری تھا، سب ہماری مثالیں دیتے تھے۔ افغانستان کے ساتھ بارڈر ہیں انکے ساتھ آمدورفت کا سلسلہ بہت ہے۔ پنجاب کی سرحدیں باقی صوبوں کے ساتھ ملتی ہیں۔ پولیو کا وائرس سیوریج کے ذریعے ٹریول کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماحول میں جب وائرس آنا مشکل بات نہیں لیکن دیکھنا یہ اس کو کنٹرول کیسے کرنا ہے۔ پنجاب میں خود وزیراعلیٰ اس پروگرام کو لیڈ کررہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے بتایا ہے کہ جہلم میں پولیو وائرس کی کوئی علامات نہیں ہے ہیں۔ پنجاب میں اٹک، چکوال اور گجرات میں اب وائرس کی علامات ظاہر ہوگئی ہیں۔
عظمیٰ کاردار کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پہلی دفعہ حکومتی عہدہ ملا، آتے ساتھ ہی 80عوام کے فلاح و بہود کے پروگرام شروع کر چکی ہے ۔ پچھلی حکومت میں جب بزدار صاحب وزیراعلیٰ تھے تو ان نے کہا مجھ سے فائلیں نہیں پڑھی جارہی ۔



