سرائے عالمگیر میں 5 سالہ بچی زہرا جنید کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

سرائے عالمگیر/ جہلم: سرائے عالمگیر میں پانچ سالہ بچی زہرا جنید کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، ملزم پولیس حراست میں فرار ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کے گاؤں کھوہار کی 5 سالہ ننھی زہراجنید کو قتل کرنے والا قاتل ندیم جٹ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ملزم کو برآ مدگی کے لئے کھوہار لے کر جا رہے تھے کہ ملزم ندیم ہتھکڑیوں سمیت پولیس حراست سے فرار ہوگیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے سرچ آپریشن کیا تو 13 گھنٹے بعد ملزم ندیم جٹ کی لاش گرین ویلی سے برآمد ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 5 سالہ زہرا جنید کو قتل کرنے والے ملزم ندیم کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کیا ہے۔ ملزم کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
ملزم ندیم نے پانچ سالہ زہرا جنید کو اغوا کرکے زیادتی کے بعد قتل کیا تھا،قتل کیس میں پانچ افراد سے تفتیش اور تین کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے گئے ، جس میں ملزم ندیم کا ڈی این اے میچ کرگیا تھا۔
گزشتہ روز پولیس نےمحمد ندیم کو گرفتار کیا تھا، جو ننھی زہرا پڑوسی تھا، دوران تفتیش ملزم نے چارسالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کااعتراف بھی کیا۔
اس سے قبل پانچ سالہ ننھی زہرا جنید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی تھی، جس میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں کھوہار میں11 رو قبل کمسن زہرا جنید کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کر کے اس کی نعش بوری میں بند کرکے 25، 30 فٹ کی اونچائی سے پھینک دی گئی تھی، سرائے عالمگیر پولیس نے کیس میں5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا، جبکہ مقتولہ کے والد جنید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
@jhelumupdatespk گجرات: سرائے عالمگیر کے علاقے کھوہار کی 5 سالہ بچی زہرا جنید کا قاتل ندیم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا @jhelumupdates #Gujrat #Gujratnews #Police #Punjabpolice #saraialamgir #khohar #Gujratpolice #murdercase #crime ♬ original sound – Jhelum Updates



