شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت ہونے کا امکان

جہلم: پنجاب بھر میں شدید گرمی، ہیٹ ویو الرٹ اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تعطیلات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں معمول سے پہلے شروع کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے مئی، جون اور جولائی کے لیے جاری کردہ ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ 11 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کا خدشہ بھی موجود ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تعطیلات 27 سے 29 مئی تک متوقع ہیں، جبکہ 30 اور 31 مئی کو ہفتہ وار تعطیلات ہونے کے باعث طویل تعطیلات کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ اسی صورتحال کے پیش نظر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تعلیمی ادارے 27 مئی سے ہی بند کر دیے جائیں، حالانکہ معمول کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوتی ہیں۔

دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلیمی نقصان پورا کرنے کے لیے گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیوں میں کمی کی تجویز بھی دے رکھی ہے تاکہ تعلیمی دنوں کی تعداد 180 سے بڑھا کر 190 کی جا سکے۔

ادھر نجی اسکولوں کے مالکان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران صبح 7 بجے سے 10 بجے تک سمر کیمپس چلانے کی اجازت دی جائے، تاکہ طلبہ کے تعلیمی نقصان کا ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے حتمی شیڈول کا اعلان موسم کی صورتحال اور رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button