جہلم میں ناقص و غیر معیاری اشیاء کی فروخت دیدہ دلیری سے جاری، شہری موذی امراض میں مبتلا

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی، جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں قائم دکانوں پر ناقص و غیر معیاری اشیاء کی فروخت دیدہ دلیری سے جاری، دکانوں پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے ملتی جلتی دو نمبر اشیاء کی فروخت جاری ہیں۔ مضر صحت اشیاء کے استعمال سے بچے ، نوجوان ، خواتین ، بزرگ شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں قائم دکانوں پر سرعام ناقص وغیر معیاری اشیاء جن میں پاپڑ، سلانٹی، چپس، بسکٹ، جوس، مشروبات، چیونگ، ٹافیوں، کیکس اور چاکلیٹس کی فروخت کی جارہی ہے۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے ملتی جلتی اشیاء جو کہ مقامی طور پر تیار کی جارہی ہیں جسے بچے، نوجوان، خواتین سمیت بزرگ افراد استعمال کر رہے ہیں۔

ناقص وغیر معیاری دو نمبر اشیاء کے استعمال سے بچے ، نوجوان ، خواتین ، بزرگ شہری گلے ، پیٹ، سانس، معدے سمیت دیگر موذی امراض میں مبتلا ہوکر ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب دکانوں پر مناسب صفائی ستھرائی نہ ہونے کیوجہ سے چوہوں سمیت دیگر حشرات الارض دکانوں میں دندناتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں جو بیماریاں جراثیم پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔

جہلم شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی اور مذہبی شہری تنظیموں کے عمائدین نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button