جہلم میں غیر قانونی لیباٹریوں کی بھر مار، نا تجربہ کار عملہ انسانی جانوں سے کھیلنے لگا

جہلم شہر میں ہیلتھ کیئر کمیشن کی غیر تصدیق شدہ لیبارٹریوں کے خلاف کارروائیاں کرنا ہیلتھ کیئر کمیشن کے لئے چیلنج بن گیا ، شہر سمیت ضلع بھر میں لیبارٹریوں کی بھر مار لا تعداد لیباٹریاں ایسی ہیں جو محکمہ ہیلتھ کی جانب سے تصدیق شدہ ہی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھرمیں غیر قانونی لیباٹریوں کی بھر مارہوچکی ہے جہاں پرنا تجربہ کار لڑکے اور لڑکیاں تجربات کرتے اور انسانی جانوں سے کھیلتے دکھائی دیتے ہیں محکمہ ہیلتھ کے افسران کی معنی خیز خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے، بااثر لیبارٹریز مالکان کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔

عوامی سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور غیر قانونی لیبارٹریوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button