معروف قانون دان ڈاکٹر محمد اختر خان انتقال کر گئے، آبائی گاؤں ٹھل میں نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

جہلم کی معروف صحافتی و سیاسی شخصیت بابائے صحافت و سیاست محمود مرزا جہلمی کے چچا و سسر، معروف قانون دان جہانگیر محمود مرزا کے نانا، مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر طاہر محمود مرزا کے نانا ابو، حارث پھپھرا کے دادا ابو، حاجی ناصر محمود پھپھرا کے بھائی، سہیل ایوب کے چچا زاد بھائی اور زبیر اختر و حمیر اختر کے والد ڈاکٹر محمد اختر خان گزشتہ روز لاہور میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں ٹھل، تحصیل پنڈ دادن خان، یونین کونسل چک دولت میں ادا کی گئی، جس میں علاقے کی سیاسی، سماجی، رفاہی و فلاحی تنظیموں کے عمائدین، معززینِ علاقہ، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

نمازِ جنازہ کے موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button