صنعت زار جہلم میں پیشہ ورانہ تربیت کے معیار اور سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ماہم مشتاق

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز ماہم مشتاق نے صنعت زار جہلم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے میں جاری پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے کھانا پکانے، بیوٹیشن اور دیگر ہنرمندی کے کورسز کی کلاسز کا معائنہ کیا اور تربیتی سرگرمیوں، عملی مشقوں اور کلاسز کے مجموعی انتظامات کا مشاہدہ کیا۔ اس کے علاوہ ادارے کے روزمرہ امور اور تربیتی عمل کی فعالیت کا بھی جائزہ لیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے صنعت زار کے مختلف حصوں اور عمارت کی مجموعی حالت کا معائنہ کیا، جہاں معمولی نوعیت کے مرمتی اور دیکھ بھال کے کاموں کی نشاندہی کی گئی۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ نشاندہی کردہ نقائص اور ضروری مرمتی کام بلا تاخیر مکمل کیے جائیں۔ اس کے ساتھ ادارے کے احاطے، کلاس رومز اور دیگر دستیاب سہولیات کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

ماہم مشتاق نے ہدایت کی کہ صنعت زار میں جاری تمام تربیتی کورسز کے انتظامات اور معیار کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا جائے اور ادارے میں درکار بنیادی سہولیات کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مرمتی کاموں کی بروقت تکمیل اور ادارے کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائی جائے، تاکہ زیرِ تربیت افراد کو بہتر ماحول اور پیشہ ورانہ مہارتیں حاصل کرنے کے لیے موزوں سہولیات میسر آ سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button